کراچی کے علاقے منگھو پیر میں غیرت کے نام پر شوہر نے بھائیوں کے ساتھ سے مل کر بیوی کی ناک کاٹ دی۔ واقع کے بعد خاتون کے دیور نے خاتون کی والد کو فون کر کے واقعے سے آگاہ کیا، باپ کے پہنچنے پر دیور نے خاتون کی ناک کاغذ میں لپیٹ کر اسے دے دی۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا .
پولیس کا کہناہے کہ واقعےمیں ملوث خاتون کے شوہر اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کے بھائیوں لقمان اور خمیسہ کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق شوہر کا الزام ہے کہ اسے اپنی اہلیہ کے کردار پر شبہ تھا۔
دریں اثناء کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں راہ چلتی لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ، جہاں عبایہ پہنے ایک لڑکی گلی میں سے گزر رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار شخص پیچھے سے آیا اور لڑکی کے پاس پہنچ کر نازیبا حرکت کر کے موٹرسائیکل بھگا لے گیا۔
ویڈیو میں لڑکے کا چہرہ واضح نظر آیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی صبح دفتر جا رہی تھی۔
آپ کو علم ہے اس طرح کا ایک اور واقعہ کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں پیش آیا تھا ۔