بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان اور ہرنائی میں آئی ای ڈی حملوں میں قابض پاکستانی فوج، انکی رسد پہنچانے والی گاڑی اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ یہ بات بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
انھوں نے کہاہے کہ دھماکے کے بعد مذکورہ مقام پر پہنچنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے ایک اور آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
انھوں نے کہاہے کہ دوسری جانب بی ایل اے کے سرمچاروں نے 21 جولائی 2023 کی رات ہرنائی میں چپرلیٹ کے قریب ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا، مذکورہ ٹاور قابض فوج کے پوسٹ کے قریب فوجی مقاصد کے غرض سے نصب کیا جارہا تھا۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔