سکھر ،قبائلی تصادم، 2 نوجوان قتل، بچی سمیت 3 خواتین اغوا،19 گھنٹے بعد خواتین بازیاب 8 ملزم گرفتار



سکھر کے علاقے پنوعاقل کے قریب گاہیجہ گائوں میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک برداری کے 2 نوجوان قتل اور ایک بچی سمیت 3خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔


بعد ازاں واقع کے خلاف کلھوڑو برادری نے دو نوجوانوں کے قتل اور بچی سمیت خواتین کے اغوا کے خلاف کئی گھنٹے تک مرکزی شاہراہ پر نعشیں رکھ کر دھرنا بھی دیا جو پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں گزشتہ روز کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خواتین بہنوں کو سندھی ثقافت اجرک پہنائے اور اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کیاہے ۔


 ایس ایس پی سکھر کے مطابق 19 گھنٹے کی کامیاب کاروائی کے بعد   8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔


آپ کو علم ہے  گزشتہ روز لڑکی کے مبینہ اغوا پر مہر برداری کے درجنوں مسلح افراد نے موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر نواحی علاقے سانگی کے گاوں نڑچ میں حملہ کردیا اور فائرنگ کی۔ حملے میں کلہوڑو برادری کے دو افراد قتل اور تین زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور دو خواتین اور ایک آٹھ سالہ  بچی کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے ۔


 ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے رضا گوٹھ میں کامیاب آپریشن کے بعد مغوی دونوں خواتین اور بچی کو بازیاب  کرلیا ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں کو بھی گرایا گیا ہے جبکہ 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔


 ایس ایس پی کے مطابق مہر برادری کاالزام ہے کہ ان کی لڑکی کو کلہوڑو برادری کے لڑکے نے اغوا کیا ہے جبکہ کلہوڑو برادری کا کہنا ہے کہ لڑکی پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلی تھی تاہم لڑکا اور لڑکی دونوں کے موبائل فون بند ہیں اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post