خاران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کیمپس کی علاقے سے شفٹنگ کا نوٹس لیا جائے ۔ مظاہرین



خاران کے طلباء برداری اور سیاسی و سماجی رہنماوں کا علامہ اقبال یونیورسٹی خاران کے کیمپس کو خاران سے شفٹ کرنے کی سازش کیخلاف چیف چوک تا خاران پریس کلب احتجاجی ریلی اور خاران پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ 


مظاہرے سےشرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خاران کے نوجوانوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے جو علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ظُلم اور نا انصافی ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


انہوں نے آخر میں وفاقی حکومت بلوچستان حکومت اور ایم پی اے خاران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خاران کیمپس کی علاقے سے شفٹنگ کا نوٹس لیں۔ بصورت دیگر خاران کے سیاسی و قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی سے ملکر بھر پور احتجاجی تحریک چلائینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post