مکران کوسٹل ہاوے پر غلط پارکنگ ڈرائیور و کلینر کچل گئے ،شال میں فائرنگ ایک شخص



 مکران کوسٹل ہائی وے پر تربت سےکراچی جانے والی کوچ کے ڈرائیوروکلینر کو ایک دوسرے کوچ نے کچل کر ہلاک کردیا۔


عینی شاہدین کے مطابق ال طلال کوچ کے ڈرائیور استاد عبیدخان ولد معیارخان اور کلینر وحید احمد ولد پنڈوک بلوچ سکنہ کراچی ریئس گوٹھ،پسنی وگوادر کے درمیانی علاقے سوڈ ڈیم کے مقام پر شاہراہ پر  اپنے کوچ کاٹائر تبدیل کررہے تھے کہ کراچی سے گوادر آنے والی العثمان کوچ نے انھیں کچل دیا اور وہ موقع پر ھلاک ہوگئے ۔


آپ کو معلوم ہے شاہراوں پر گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے سبب اکثر گاڑیاں مشین کی خرابی یا پنکچر کی صورت میں شاہراہ کے اوپر ہی روک دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے  اکثر حادثات او ورٹیک کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ 


ادھر بلوچستان کے دارلحکومت شال   میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔


پولیس کے مطابق نواکلی کا رہائشی نوجوان سید عین الدین گزشتہ شب موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا، وہ جیسے ہی فاطمہ جناح پارک کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔


اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچادیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post