نئی دہلی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں سے دو روز پہلے ضلع رائے گڑھ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہوگئی۔
بھارتی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 80 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، لیکن اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
متاثرہ علاقے میں 16 سے 17 مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے تھے، مسلسل بارش، خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی راستے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ہیں۔
آپ کو علم ہے کہ رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ جمعرات کو پیش آیا تھا۔