منگچر میں آج صبح آٹھ بجے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے شال کراچی شاہراہ کو منگچر بازار کے قریب بند کرکے دھرنا دے دیا۔
لواحقین شاھان بلوچ، نوید بلوچ، کفایت اللہ نیچاری اور قذافی نیچاری کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔
مظاہرین نے کہاکہ ہمارے پیاروں کو برسوں قبل مختلف علاقوں سے لاپتہ کیا گیا، جس کے حوالے سے ہم نے ہر جگہ معلومات حاصل کیں لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ہم مجبور ہوکر احتجاجاً سڑکوں پر نکلے ہیں اور اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں اور تمام بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر 9 گھنٹے بعد انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کروایا۔