ایران، مغربی بلوچستان میں پولیس کے قافلے پر حملہ، 2 پولیس افسر ان سمیت 4 اہلکار ہلاک



ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایران کے علاقے مغربی بلوچستان کے شہر خاش سے 45 کلو میٹر   زاہدان جانے والی مرکزی شاہراہ  پر دو افسران سمیت چار ہائی وے پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے  گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے ۔


 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائی وے پولیس اہلکار  مِھدی اللہ پور، رضا اسمعیلی،محمد رضا شیکی اور حسن واحدی سیستان بلوچستان میں معمول کے گشت پر تھے ، جب ان پرمسلح افراد نے حملہ کردیا ۔  اس سے قبل ایک پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے دو سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post