تاج محمد کی بازیابی کیلے 19 جولائی کو کمپین چلائی جائے گی،لواحقین*





جبری لاپتہ تاج محمد سرپرہ کی اہلیہ صالحہ مری نے جاری بیان میں کہاہے کہ  میری شوہر کو 19 جولائی 2020 کو کراچی میں گھر سے ائیرپورٹ جاتے ہوئے راستے میں جبری لاپتہ کیا گیا۔ اُن کی جبری گمشدگی سے ہم سخت ازیت میں زندگی گزار رہے ہیں، ایک قسم سے ہماری زندگی رُک سی گئی ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ ہم لواحقین ، بلوچ وائس فار جسٹس کے ساتھ ملکر 19 جولائی کو تاج محمد کی بازیابی کے لئے 8 بجے سے رات 12 تک ایک کمپین چلانے جارہے ہیں۔


اسلئے ہم  تمام پولٹیکل، سوشل کارکنوں، جرنلسٹوں، وکلاء، ہیومن رائٹس و سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ ہماری آواز بنیں اور تاج سرپرہ کی بازیابی کے لئے ہماری آواز بنیں  اور یہ ہیش ٹیگ استعمال کریں۔

#ReleaseTajMuhammadSarparah

Post a Comment

Previous Post Next Post