بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مون سون بارش کا نیا سسٹم آج 14جولائی سے داخل ہو رہا ہے۔



 محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا یہ نیا سسٹم 16 جولائی تک بلوچستان میں موجود رہے گا، جس کے تحت بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، مچھ، ڈیرہ مراد، اور اوستہ محمد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 


 ژوب، قلات، پنجگور، آواران، خاران، مکران، تربت اور خضدار، مستونگ، میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے.


Post a Comment

Previous Post Next Post