بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے رہائشی نوجوان
ظہور احمد ولد جام خان جتوئی کو گذشتہ رات شال کے علاقے بروری روڈ پر واقع ہوٹل سے لاپتہ کیا گیاہے۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکار جوکہ چار گاڑیوں میں سوار تھے نے انھیں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد نوجوان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ظہور احمد شال میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا جبکہ وہ درزی کا کام کرکے اپنا گھر چلا رہے تھے۔
اسطرح شال سے ضلع آواران کے رہائشی اعظم ولد الہ داد نامی طالب علم بھی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیاگیا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان تین قبل آواران سے پڑھنے کیلے شال گیا ہواتھا ۔
دوسری جانب بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے جاری بیان میں کہاہے کہ 8 اور 9 جولائی 2023 کو پاکستانی فورسز نے سوئی سے دو افراد طارق ولد سفر خان بگٹی اور جمعہ ولد الہ الدین بگٹی کو جبری گمشدگی کا شکار بنادیاہے ، جس کے بعد وہ دونوں لاپتہ ہیں ۔