مستونگ میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ایک موبائل ٹاور کو تباہ کردیا۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کابو میں مسلح افراد نے  یوفون کمپنی کے ٹاور کو  پہلے فائرنگ اور  بعد ازاں نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا ہے۔


آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے حملوں کی ذمہداریاں  اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے چلے آرہے ہیں۔جن کا موقف ہے کہ  مواصلاتی کمپنیاں فورسز کے لئے سہولت کاری کے طور پر کام کرکے بلوچ سرمچاروں کی مخبری میں مدد کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post