تربت پولیس کے مطابق سنگانی سر کے رہائشی ہشام ولد سلیم سکنہ سنگانی سر غلام نبی پمپ کے قریب بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔
بعد ازاں میت ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جس کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
اس کے علاوہ تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سخی داد ولد عبدالخیر ساکن گوگدان نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی ایک ٹانگ اور ہاتھ میں سخت چوٹین آئی ہیں۔