خضدار نوجوان لاپتہ، کیچ سے دو 2 نوجوان بازیاب


بلوچستان کے ضلع کیچ اور خضدار سے دو نوجوان بازیاب جبکہ ایک لاپتہ ہوا۔


خضدار سے بولان کالونی کے رہائشی ایک نوجوان عبدالوہاب قلندارنی کو گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیی اداروں نے جبری لاپتہ کیا ہے ۔


خاندانی ذرائع کےمطابق انہیں بولان کالونی سے اس وقت فورسز نے  لاپتہ کیا جب وہ اپنے خاندان  کے ہمراہ ہسپتال سے گھر  آرہے تھے ۔ 


دریں اثناء  رواں مہینے کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے زامران کے رہائشی چار میں سے دو نوجوان عبد اللہ ولد عبدالرحمن اور شے مرید ولد مختار بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھر  پہنچ گئے ہیں ۔ 


خاندانی ذرائع نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے جبکہ انکے ہمراہ لاپتہ کئے گئے مسلم ولد عارف اور فتح ولد معیار تاحال لاپتہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post