کچلاک میں پولیس کے ناروا سلو ک کیخلاف احتجاج روڈ بلاک پولیس کی تشدد



کچلاک میں پولیس کےناروا سلو ک اوررشوت ستانی سے تنگ آکر علاقائی لوگوں نے روڈ بلاک کردی پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔  تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کچلاک ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس ناکے پر شناختی کارڈ کے نام پر کچلاک کے مقامی لوگوں کو بس اتار کر ان سے پانچ پانچ سو روپے رشوت طلب کی گئی ،مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ کچلاک کے مقامی لوگ اور لوکل بس میں سفر کررہے ہیں۔ 


مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کو ڈپلوکیٹ شناختی کارڈ دکھائے مگر پولیس کا کہناتھاکہ جس کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ نہیں ہے وہ مزید  پانچ پانچ سو روپے جمع کریں ۔


پولیس کی جانب سے رشوت طلب کرنے پر مسافروں نے تنگ آکر  احتجاج کیا اور روڈ کو بلاک کردیا اس دوران پولیس نے لوگوں کو  تشدد کا نشانہ بھی  بنایا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post