بلو چستان کے ضلع دکی میں گزشتہ روز سے معراج ایریا میں واقع کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دوکانکن احمد اور عبیداللہ کان کے اندر پھنس گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پھنسے ہوئے کانکنوں کو ریسکیو کرنے کے لئے جانے والے چھ کانکن زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔بے ہوش ہونے والے کانکن سول ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئےہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ متاثرہ کان میں دو کانکن شام چھ بجے سے تاحال پانچ گھنٹے گزرنے کے باجود دوہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بتایا جارہاہے کہ کان میں پانچ سو فٹ کے بعد زہریلی گیس موجود ہے۔زیریلی گیس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
