لورالائی نیو بس اڈھ میں ٹرک کے ٹکر سے حب میں محکمہ فشریز کے ڈائریکٹر پچاس سالہ عبدالمالک ولد عبدالرازق ساکن پہاڑی محلہ لورالائی موقع پر ھلاک ہواہے ۔
بتایا جارہاہے کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ، مگر پولیس نے ٹرک تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
دریں اثناء حب ہائیٹ تھانے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے گلزار مری نامی شخص زخمی ہوگیا ۔