بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپرسے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے آج بروز منگل کو کیچ کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اوربلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پرحملے جاری رہیں گے۔