کیچ کے علاقے بلیدہ میں بلوچ قومی آزادی کے سب سے متحرک اور سرگرم پارٹی بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کی جانب سے بلیدہ کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ کیا گیا اور اس دوران وال چاکنگ میں بی این ایم کے شہید رہنما چیئرمین غلام محمد بلوچ اور شہدائے بلوچستان کو سر سلام پیش کیا گیا ہے ، اور ساتھ بلوچ قوم سے اپیل کرتے ھوئے کہا گیا ہے کہ یہ بلوچ قوم کے ہر فرزند کی قومی زمہ داری بنتی ہے کہ بی این ایم کے پیغام کو گھر گھر تک پہچائیں ۔۔
انھوں نے لکھا ہے کہ قابض کے ہر حربے کو سیاسی شعور کے ساتھ نیست و نابود کریں اور شہید غلام محمد اور شہدائے بلوچستان کی فکر آگے بڑھانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔