تربت آسکانی بازار سے نوجوان فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ لواحقین نے احتجاج کا اعلان کردیا



 تربت آسکانی بازار  سے پاکستانی  فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سہہ پہر تقریبا دو بجے  چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر شبیر بلوچ ولد  بشیر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔


لاپتہ شبیر کی بہن نے جاری آڈیو رپوٹ میں کہاہے کہ گذشتہ  رات  میری گھر سے  بھائی کو فورسز  گھسیٹ  کر تشد د کا نشانہ بناکر بے ہوش کردیا اور اٹھاکر لے گئے ۔ 


انھوں نے  کہا کہ جب میں نے پوچھا کہ  کیوں میرے بھائی اس طرح تشدد کرکے  لے  جا رہا ہو تو انھوں   نے مجھے مارا پیٹا اور گولیاں بھی چلائیں ۔ 


 انھوں نے سول سوسائٹی انسانی حقوق کے اداروں سمیت عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ  وہ ان  ان کی آواز بنیں اور بھائی کو منظر عام پر لانے کیلے ریلی اور احتجاج کا حصہ بنیں تاکہ انھیں فورسز جعلی مقابلے میں مار نہ دیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post