بولان حملے میں پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک کردیئے - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں ایک اور  حملے میں قابض  پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز  کو ہلاک کردیا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ روز سے مارگٹ، زرغون و بولان کے دیگر علاقوں میں پیش قدمی کی کوشش کرنے والے قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو سرمچاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مجمع کی صورت مں بیٹھے ہوئے تھے۔


ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے جدید اسلحہ سے حملہ کرکے دشمن فوج کے تین کمانڈوز موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں شدت کیساتھ جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post