نجمہ دلسرد کا دل دہلا دینے والا سانحہ پریشان کن ہے، پانک



بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے  ادارہ پانک نے سوشل میڈیا پر  جاری ایک بیان  میں گزشتہ روز آواران میں ایک بلوچ ٹیچر نجمہ ولد دلسرد کی جبر سے تنگ آکر خودکشی کی انتہائی سخت لفظوں میں مزمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "نجمہ دلسرد کا واقعہ دل دہلانے والی واقعہ ہے۔


انھوں نے لکھا ہے کہ  نجمہ جیسی ایک شریف  استانی کو بلوچستان میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈز کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کر دی گئی ۔ ملٹری انٹیلی جنس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے پر ایک بدنام زمانہ ڈیتھ سکواڈ نور بخش کی طرف سے انہیں مسلسل ہراساں کرنا ایک سنگین ناانصافی تھی ۔  اسکے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے کے اٹل موقف نے انہیں مشتعل کر دیا۔  دھمکیوں، جبر اور دھمکانے نے اس کے وجود کا گلا گھونٹ دیا۔ آج ہم پاکستانی فوج اور مقامی جابروں کے درمیان ناپاک اتحاد کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے اس  المناک واقع  پر ماتم کرتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post