سندھ چار بچے جھلس کر ھلاک ایک اغوا ، لورالائی بلوچستان فائرنگ میاں بیوی ھلاک



مقبوضہ بلوچستان لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نورا خان اوراسکی اہلیہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔


 پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیئے اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔ 



سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے اچھڑوتھر میں گھر میں خوفناک آگ لگنے سے4کمسن بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


 ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آتشزدگی میں ھلاک  ہونے والے بچے آپس میں بہن بھائی تھے، حادثے میں ان کا والد زخمی ہواہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


افسوسناک حادثے میں گھر کا سامان اور اناج بھی جل گیا ہے جبکہ متعدد بکریاں بھی جھلس کر ہلاک ہوئی ہیں ۔


علاوہ ازیں جیکب آباد ،نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے بچے کو اغوا کرلیا۔ 


واقع  کندکوٹ کے مرزا پور محلے سے میں پیش آیا جہاں سے  معصوم بچہ ثمرت کمار ولد اجیت کمار کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اغوا کر کے لے گئے۔ 


بچے کی اغوا کا سن کر اس کی  ماں صدمے سے بیھوش ہوگئیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post