شہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال کو انکی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ
 تین مئی کو علی الصبح قابض فوج نے ضلع پنجگور پروم کے پہاڑی علاقے تولگ ءِ رُنگ میں ہمارے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر آپریشن کا آغاز کیا اور سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ جس پر  سرمچاروں اور دشمن فوج کے درمیان ایک جھڑپ شروع ہوئی۔

دشمن فوج کی مدد کے لیے چار جنگی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے کمانڈوز اتاردیئے۔
سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی سے حملہ آور ہو کر دشمن فوج کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ اس دوران شکست خوردہ فوج نے مسلح ڈرون کا استعمال کر کے سرمچاروں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے  جس کے نتیجے میں ایک سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال شہید ہوا اور دیگر ساتھی سرمچار گھیرا توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ شہید سرمچار حافظ عبداللہ عرف استال ولد غلام جان ساکن بناپ بلیدہ ایک سال سے تنظیم سے منسلک تھا۔ شہید انتہائی محنتی، جفاکش اور تعلیم یافتہ نوجوان تھا۔ انہوں نے مختصر مدت میں بلیدہ، بالگتر اور پروم کے محاذوں پر اپنی بہترین جنگی خدمات سرانجام دئیے۔

 ہم شہید حافظ عبداللہ عرف استال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عزم کرتے ہیں ۔ ان کا مشن بلوچستان کی آزادی اورمنزل کے حصول تک جاری رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post