کوہلو اور قلات حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے دو مختلف حملوں میں کوہلو اور قلات میں قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ اور استحصالی کمپنی کے مشینری کو نشانہ بنایا۔


بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے ٹلینگوخ وڈھ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


دوسرے حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے گراڑی میں ایک استحصالی پراجیکٹ کیلئے پہاڑی علاقے میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔


بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض فوج و اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گی۔



Post a Comment

Previous Post Next Post