خضدار: نرسنگ کالج کے طالبات کی احتجاج چوتھے روز بھی جار ی،شاہرہ بلاک کرنے کی دھمکی



خضدار نرسنگ کالج کے  طالبات کی احتجاج  کلاسوں  سے بائیکاٹ چوتھے روز  بھی جاری ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اب تک ان کی شنوائی نہیں ہو پا ئی ہے ۔ 


طالبات کا کہنا ہے کہ اگر انکے مطالبات پر 48 گھنٹوں تک سنجیدگی سے عمل درآمد نہیں ہوا  تو وہ شال کراچی  شاہراہ کو بند کرنے، بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سمیت دیگر آئینی و قانونی حقوق کی رو سے احتجاج کو مزید وسعت دیں گی ۔ 


 طالبات کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے زائد عرصے سے اساتذہ، کشادہ عمارت، ہاسٹل، اسکالرشپ کی سالوں سے عدم ادائیگی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے سراپا احتجاج تھے ، مگر اس دوران مطالبات تسلیم کرکے ہم سے وعدہ کیا گیا کہ وہ عمل در آمد کریں گے لیکن وہ وعدہ سے مکر گئے ،جس   پر گذشتہ چار روز سے ہم طالبات نے کلاسز سے بائیکاٹ کرکے مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ۔


انھوں نے کہاکہ احتجاجی کیمپ کو  کالج گیٹ سے ایدھی سینٹر خضدار کے سامنے منتقل کیاگیا ہے،

Post a Comment

Previous Post Next Post