خاران میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا، جیکب آباد میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور ھلاک



  خاران کے علاقے کِلی زارروزئی میں عبدالسلام ولد محمدہاشم زاروزئی نامی شخص نے اپنی بہن کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی نعش  سول ہسپتال خاران منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ،  تاہم اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ 

علاوہ ازیں جیکب آباد میں بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا ٹرک ڈرائیور  دلبر پٹھان بجلی کا  کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ایمبولینس ذریعے  گھر روانہ کر دیا گیا۔

دریں اثناء حب مین شاہراہ پر بسم اللہ میڈیکل اسٹور سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم نقاب پوش ڈاکوں نے میڈیکل اسٹور کے ملازمین کو اسلحہ کے زور یرغمال بنا کر دس لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post