خاران اور پنجگور بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے  کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری مختلف بیانوں میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے خاران اور پنجگور میں دو مختلف دستی بم حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اسکے ذیلی ادارے سی ٹی ڈی کو نشانہ بنایا، حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خاران شہر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے دفتر کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 19 مئی 2023 کی شب پنجگور شہر میں قلم چوک پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں چوکی میں موجود ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

 

بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post