ہنگو، نجی تیل کمپنی کے پلانٹ پر حملہ، فورسز سمیت 6 افراد ھلاک ، حملہ آور اسلحہ بھی لے گئے



ہنگو میں منگل کے روز مسلح افراد نے قدرتی گیس اور تیل نکالنے والے ایک پلانٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکاروں کے علاوہ  دو نجی محافظ بھی ھلاک ہوگئے ۔ 


 پولیس عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 50 عسکریت پسندوں نے افغان سرحد کے قریب ضلع ہنگو میں ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کے زیر انتظام چلنے والے پلانٹ پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سمیت بھاری ہتھیاروں سے دو کنوو¿ں ایم 8 اور ایم 10 کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ایم 8 کے سیکورٹی گارڈز نے حملے کو ناکام بنا دیا لیکن ہلاکتیں ایم 10 میں ہوئیں۔


 انہوں نے مزید کہا ہے کہ عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ علاقے سے فرار ہونے سے پہلے گیس پاور پلانٹ میں شمسی توانائی کے ایک پلانٹ کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی حمزہ علی، سپاہی شریعت اللہ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی ظفر اعظم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اسلحے میں 4 عدد ایس ایم جی، ایک عدد ایل ایم جی بمعہ میگزین اور گرنیڈ جبکہ آئل کمپنی کے گارڈز کے 2 رائفل بھی شامل ہیں۔


  تاہم ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post