بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںبلیدہ میں پاکستانی فوج کو رسد پہنچانے والے آلہ کاروں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 3 مئی 2023 کو کیچ کے علاقے بلیدہ، میناز میں قابض پاکستانی فوج کو راشن پہنچانے والے آلہ کاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن آلہ کار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ آلہ کار بلیدہ و گردنواح میں قابض پاکستانی فوج کے مختلف کیمپ و پوسٹوں کو راشن پہنچا رہے تھے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مذکورہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں مقامی افراد قابض فوج کو کسی طرح کی رسد پہنچانے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری وہ خود ہونگے