کمانڈر مُلا ابراہیم بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف



خاران اور شور میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے کیمپ کمانڈر عصا امین ولد محمد امین عرف میجر مُلا ابراہیم بلوچ گزشتہ روز اس فانی دنیا سے ناگہانی رخصت ہوگئے۔ انہیں ساتھی سرمچار وں نے سپرد گلزمین کیا گیا یہ بات بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


 انھوں نے کہاہے کہ مرحوم ایک نڈر، جفاکش، بردبار اور مستقل مزاج سرمچار تھا جو عرصہ دراز سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم عمل تھا۔


 بی ایل ایف میجر ملا ابراہیم بلوچ مرحوم کو بلوچستان کی تحریک آزادی میں اس کی قومی خدمات اور جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post