بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں روز بروز سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ایک دن میں چھ افراد کو سانپوں نے ڈس لیا، لیکن سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین نایاب ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے اعلی حکام کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بلوچستان کے رہنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیا ہے ، اعلی حکام فوری نوٹس لے کر ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں پنجگور معمار اسکول سراوان خدابادان اسکول کے قریب نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے ایکس کار گاڑی کو گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ابراہیم سوراپی اپنے بچوں کو معمار اسکول لارہے تھے کہ نامعلوم سفید رنگ سرف گاڑی سواروں نے انہیں روکا ان کی بچوں کو گاڑی سے اتار کر گاڑی کو چھین کر تسپ خدابادان کی طرف فرار ہوگئے ۔