پنجگور پولیس کا گرمکان میں سنگین جرائم میں مطلوب شاید حسن کے گھر پر چھاپہ شاہد حسن سمیر عرف داد جان کلیم عرف بابا کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جارہاہے کہ گزشتہ شب گرمکان میں کاروائی کی گئی جس میں پولیس کو چوری ڈکیتی فائرنگ حملے کے مقدمے میں مطلوب شاہد حسن ولد حسن بلوچ سکنہ گرمکان پنجگور کو گرفتار کرلیا جو کہ پانچ سنگین مقدمات میں پنجگور پولیس کو مطلوب تھا۔
اس طرح اشتہاری ملزم حلیم ولد رحمت اللہ بلوچ سکنہ وشبود پنجگور کو گرفتار کیا جو کہ تین سنگین مقدمات میں پنجگور پولیس کو مطلوب تھا۔
مزید انکے خلاف کارروائی جاری ہے۔
دریں اثناء نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی اسلام کا بیٹا “بالاچ” پنجگور سے گذشتہ روز چوری ہونے والی گاڑی کے ساتھ آج بیسمہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہواہے ۔