پنجگور یونین کونسل کہن گچک کے چیئرمین حافظ زاہد حسین وائس چیئرمین مہر اللہ جے یو آئی تحصیل گچک کے صدر مولوی عبدالرزاق قاضی عطا اللہ جے یو آئی کے سینئر رہنما فہد عطا عبدلقدیر مولوی عبدالسلام ، محمد جاں رودینی جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان معاویہ مومن اور دیگر نے پنجگور پریس کلب میں پریجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ حافظ زاہد حسین نے علاقائی نمائندہ کی حیثیت سے عوام کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی اسکیمون کے کاموں میں تاخیر پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر گیا تھا اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق دریافت کیا اس بات کا پتہ جب ٹھیکدار مجیب الرحمٰن ساجدی کو ملا تو مورخہ 28 اپریل کو بذریعہ فون کال کرکے سنگیں نوعیت کے دھمکیاں دیں اور اغواء کرکے لاش ویرانے میں پھیکنے کی بھی دھمکی دی ۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے واٹر سپلائی اسکیم اور روڈ کی مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز سرکاری خزانے سے جاری ہوئے ہیں ، مگر گچک کے عوام الناس کو سہولیات سے محروم رکھ کر رقومات خرد برد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گچک میں ہسپتال گزشتہ کئی سالوں سے زیر تعمیر ہے اور مکمل ہونے کا نام نہیں لیتا ۔
انہوں نے کہا کہ گچک کے غریب عوام اب لوٹ مار دھونس دھمکیاں برداشت نہیں کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ سولرز سسٹم کی تنصیب میں بھی بڑے پیمانے پر خود برد کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گچک کی پسماندگی کی وجہ یہی ٹھیکدار ہیں۔
انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاہے کہ علاقائی مسائل حل کئے جائیں ۔