نوشکی: 8 سال سے لاپتہ درخان مری بازیاب ہوگئے



نوشکی سے 8 سال قبل لاپتہ ہونے والے درخان مری نامی شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں  ۔ 


بازیاب استاد  در خان مری 2015 میں نوشکی سے دیگر سات افراد کے ہمراہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوا تھا جو آٹھ سالوں بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔ 


واضح رہے در خان مری کے ساتھ دیگر لاپتہ ہونے والے افراد مختلف اوقات میں بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے  تھے جن میں شہزاد لانگو، دولت حسنی، غلام محمد ، مزارساسولی اور دیگر شامل تھے۔


ذرائع کا کہنا ہے بازیاب ہونے والے شہزاد لانگو  کو شدید تشدد کے بعد جب منظر عام پر لایا گیا تو وہ اپنا ذہنی توازن کھوچکے تھے۔ 


اس طرح مزار کے بارے میں بھی بتایا جارہاہے کہ وہ منظر عام پر آنے بعد  گم سم ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post