چمن اور قلعہ سیف اللہ روڈ حادثات خاتون سمیت 3 افراد ھلاک دو بچوں سمیت پانچ زخمی



بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر بے قابو ہوکر الٹ گئی۔


ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی  کنٹینرتلے دب کر ھلاک جبکہ انکے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔


زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ 


دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق ٹو ڈی گاڑی الٹنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post