بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ ڈنڈوں کے وار سے 6 افراد ھلاک دو افراد سمیت درجن سے زائد خواتین بچے زخمی



بلوچستان کے مستونگ کے علاقے منگچر میں ایک قبائلی تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت 5 افرادزخمی ہوگئے۔


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم لانگو زہرازئی قبائل فریقین کے درمیان ہوا۔جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد محمد اکرم ولد محمد اکبر لانگو ، محمد اقبال ولد محمد اکبر لانگو ھلاک جبکہ ضمیر احمد محمد سلمان سمت تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔ 


ادھر بلوچستان کے علاقے 

دکی سے اطلاعات ہیں کہ پولیس نے چھائونی روڈ سپلائی گودام سے ایک نعش برآمدکرلی ہے ۔


پولیس کے مطابق نعش کی شناخت کمانڈر محمد افضل عرف مری ولد نیک محمد ترین کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد افضل تحریک نوجوانان کا ضلعی صدر تھا۔


ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ افضل خان ترین عرف مری کو آج بروز اتوار ٹی وی بوسٹر کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مارا گیا  ہے ۔


بلوچستان کے نصیر آبادڈویژن تمبو کے خان کوٹ کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


پولیس کے مطابق خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود حکیم ڈپ کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالنبی لاشاری کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔


اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔


دوسی جانب خضدار کی تحصیل وڈھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق خضدارکی تحصیل وڈھ کے علاقے سارونہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

مقتول کی شناخت کامران مری کے نام سے ہوئی۔ جس کی عمر 27 سال بتائی جاتی ہے۔ لیویز واقع سے متعلق تفتیش کررہی ہے۔


علاوہ ازیں لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اُسکے بھائی کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورالائی میں اڈے کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سردار خان کو ہلاک اور اُسکے بھائی عبدالستار کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

حملے کی وجہ دیرینہ رنجش بتائی جاتی ہے ۔


دریں اثناء  بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال لغورزرد میں مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ  مجیب پندرانی نامی ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کےہمراہ محمد عمر قمبرانی نامی شخص کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی اوربیٹوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔


ذرائع   کے مطابق مجید پندرانی کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ گروپ جاپ کے مرکزی میڈیا سیل سے ہے ۔جبکہ گھر پر حملے کے دوران اس کے ساتھ اس کابھائی سیف الرحمن جاوید ،والد نورجان پندرانی اور قریبی رشتہ دارنواز رخشانی وغیرہ بھی تھے۔


سوشل میڈیا میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون شدید زخمی ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post