پی ٹی آئی کارکن روالپنڈی، پشارو، لاہور کینٹ کے اندر داخل توڑ پھوڑ ، کوئٹہ کینٹ میں داخل ہونے پر فائرنگ ایک ہلاک 10 زخمی


راولپنڈی عمران خان کی فوج ہاتھوں گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد جی ایچ کیو پہنچ گئی ہے ۔  


 مشتعل کارکنان جی ایچ کیو کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے ہیں ۔ 


 مظاہرین عمران خان کے حق  اور فوج کے خلاف  شدید نعرہ بازی کر  رہے ہیں ۔


کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنان اور اور ایف سی کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں ، مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراﺅ کرنے کی خبر ہے جبکہ  مظاہرین نے کینٹ کے قریب دو پولیس کے کھڑے  گاڑیوں کو آگ لگا دی ہے ۔ دوسری جانب  ایف سی کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دس زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


پشاور کینٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پشاور کینٹ کے اندر داخل ہوکر توڑ پھوڑ اور پاکستانی فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں ،بتایا جارہاہے کہ  حالات سخت  کشیدہ ہیں ۔ 


لاہور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے لاہور کور کمانڈر کے گھر میں داخل ہوکر  توڑ پھوڑ کے بعد گھر کو آگ لگا دی ہے ۔ 


میانوالی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فوجی مجسمے اور دوسرے چیزوں کو آگ لگا رہے ہیں ۔ 


کراچی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پانچ پولیس کے گاڑی اور ایک رینجر کے چوکی کو آگ لگا دی ہے ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post