باجوڑ : چھت گرنے سے 6 بچے دب کر ھلاک، 6افراد زخمی

 

باجوڑ میں رات گئے خار  کے مقام پر خار بازار میں ہتھ گاڑی چلانے والے مزدور کے کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے  ھلاک جبکہ خاتون سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


ریسکیوحکام کے مطابق رات گئے اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو  ایمبولینس، ڈیزاسٹر گاڑیاں اور ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ، ملبے تلے دبے 6 ھلاک  بچوں اور 6 شدید زخمی افراد کو نکال دیا ۔ 


جس کے بعد  میڈیکل ٹیم نے نعشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کئے گئے ۔ جبکہ شدید زخمیوں کی علاج جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post