کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ،زمران میں چوکی پر حملہ اور گاڑیوں کو جلادیاگیا

 


کوئٹہ ،زامران ( بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں واقع پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا

ذرائع کے مطابق یہ حملہ دشت درخشان کے مقام پر واقع فورسز کی چوکی پر کیا گیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے، اور اطراف میں چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم تاحال کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ کے تحصیل زامران سے آمد اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر حملہ کیا ہے ۔

ساہ دیم میں واقع کیمپ کو مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے ، جس سے فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا رہا ۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے اور گرد نواح میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر مسلسل حملے کرتے آرہے ہیں۔

دوسرے حملے میں  زامران آرچنِ کور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے لیے راشن لے جانے والی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑیاں فوجی چوکی کی جانب رواں دواں تھیں۔ واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، تاہم گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن بلوچستان میں ماضی میں ایسے واقعات کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں لیتی رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post