فوجی چوکی پر حملہ اور موبائل ٹاورز کو نذر آتش کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ  کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے تربت میں ائیرپورٹ چوکی اور پروم میں یو فون کے کے موبائل ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔ 


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 21 اپریل کی شام8 بجکر  بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ 


 ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے  پروم دنز اور جائین میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل کمپنی یوفون کے دو ٹاوروں کو نشانہ بنا کر نذر آتش کردیا۔


انھوں نے کہاہے کہ دشمن پاکستانی فوج اور اس کے سامراجی منصوبے ہمارے نشانے پر  ہیں۔ 


بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post