بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ نام نہاد مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے اسلم محمد زئی مینگل کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ یہ بات بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ اسلم محمد زئی مینگل، ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ شفیق مینگل کے بطور نائب متحرک رہا ہے اور خضدار شہر و گردنواح میں بلوچوں کے ٹارگٹ کلنگ میں براہ راست ملوث ہے، جبکہ مذکورہ کارندہ دکاندار کے بھیس میں خود کو چھپا رہا تھا۔
انھوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ دشمن کے آلہ کاروں سے دور رہیں ، ان پر مستقبل میں حملے مزید خطرناک ہونگے۔