سندھ ڈاکوں کے خلاف آپریشن 7 ھلاک، دو زخمی متعدد گرفتار ،ایک مغوی برآمد،کراچی دو نعشیں برآمد ، سات افراد جھلس گئے



 رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 22 ویں روز میں داخل ، اب تک 7 ڈاکوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔


ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 3 ڈاکو ہلاک اور 28 کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان سے اسلحہ بھی آمد ہوا ہے۔


دوسری جانب ڈی پی او محمد ناصر سیال نے بتایا ہے کہ راجن پور میں پولیس کے دستوں نے کچہ میانوالی ون کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کچہ میانوالی ون میں ڈاکوں کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او محمد ناصر سیال کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں اب تک 4 ڈاکو ہلاک، 8 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 5 ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ڈاکوں کے 20 سہولت کار بھی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔


سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں موٹر وے ایم فائیو کے قریب گڈو لنک روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کر کے ڈاکوؤں نے 2افراد کو اغوا اور 2 کو زخمی کر دیا۔


پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا، دوسرے مغوی کی بازیابی کے لیے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔پولیس کے مطابق گڈو لنک روڈ پر کشمور جانے والی دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے ڈاکوؤں نے 4افراد کو اغوا کیا۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2افراد کو زخمی اور 2افراد کو اغوا کر کرلیا ۔زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو کے بعد رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔


پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا ۔


کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کار سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی، پیچھا کرکے پکڑا۔کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پارکو کی لائن سے چوری کیلئے ایک گھر کرائے پر لے کر اس میں سرنگ کھودی جارہی تھی، سرنگ کی کھدائی کے دوران دو افراد ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشوں کو دو افراد ایک گاڑی میں ڈال کر لے جارہے تھے، پولیس نے کار کو تلاشی کیلئے روکنے کی کوشش کی تاہم کار سوار ملزمان نے گاڑی بھگادی، پولیس کی پیچھا کرکے گاڑی کو پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں ایک کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ، پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر سے سرنگ کھودی جارہی تھی، اس پر بھی چھاپہ مارا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ 


 کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، آگ عمارت کی تیسری منزل پر لگی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جھلس کر زخمی ہونے والوں میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔


 عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post