گوادر پاکستانی فوجی اہلکار کی مبینہ طورپر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کیا گیا ہے ۔
مشتعل شہریوں نے احتجاجاً سی پیک روڈ بند کر کے احتجاج شروع کردی ہے ۔
حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین حسین واڈیلہ نے گوادر ایکسپریس وے پر ایک کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا جاری بیان میں کہاہے کہ یہ ایک انتہائی قبیح عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے فوری طور پر پولیس کے حوالے کیا جائے اور سخت سزا دی جائے ورنہ اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا
حسین واڈیلہ نے کہا ہے کہ آبادی کے اندر چیک پوسٹوں پر بچوں اور عورتوں کی عزت محفوظ نہیں اور ایسے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اس لئے آبادی کے اندر چیک پوسٹوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔