تربت: ایم آئی آفیسر ارشد نذیر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے چھبیس اپریل 2023 کو تین بجکر تیس منٹ پر ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت اللہ والا مارکیٹ میں ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) آفیسر ارشد نذیر سکنہ خانیوال پنجاب کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ ارشد نذیر ایم آئی کا حاضر سروس آفیسر تھا جو عرصہ دراز سے کیچ کے مختلف علاقوں میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ مزکورہ شخص کی ڈیوٹی بلیدہ کے مین کیمپ میں تھا جو مہینے میں دو مرتبہ تربت کے ایم آئی آفس میں کاغذی کاروائی اور معلومات شئیر کرنے کے لیے آتا تھا۔


ترجمان نے کہاہے کہ مزکورہ شخص ڈیتھ اسکواڈ اور علاقائی مخبر کا نیٹ ورک تشکیل دیتا اور انہیں فنڈ فراہم کرتا تھا۔ بلیدہ سے تربت شہر اور گردونواح کے تمام علاقے اسی کے زیر نگرانی تھے۔


ارشد نذیر بطور ایف سی کے سپاہی کا کارڈ لے کر لوکل گاڑیوں میں سفر کرتا تھا اور خود کو ایف سی کا ریٹائرڈ سپاہی ظاہر کرتا تھا۔


انھوں نے کہاہے کہ ہماری انٹیلیجنس ونگ دو مہینوں سے اس کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ عید سے قبل بھی یہ شخص اپنی سرگرمیوں اور رپورٹنگ کے سلسلے میں تربت آیا تھا۔


اس طرح ہمارے سرمچاروں نے اس کا تعاقب کیا اور اسے تربت اللہ والا مارکیٹ میں  فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ اس کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post