سبی کے علاقے ناڑی گاج کے قریب روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم کار میں سوار افراد محفوظ رہے ۔
اس کے علاوہ بولا ن بھاگ کے علاقے ٹمکن میں فائرنگ کے نتیجے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے فائرنگ کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے۔
ادھر حب چوکی ماربل سٹی کے قریب ٹریفک حادثہ میں20سالہ زبیر ولد علی بخش ھلاک جبکہ 20 سالہ
کامران ولد یار محمد 22 سالہ
عتیق ولد محمد رفیق اورمحمد شاہد ولد محمد رفیق 19 سالہ زخمی ہوگئے ہیں ۔
علاوہ ازیں ڈھاڈر کے قریبی گاؤں پولیس ایریا میں نوشہرہ کے رہائشی لیویز سپاہی بوہر خان لغاری نوکری سے اپنے گھر جا آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے دوپاسی پل پر اس پر حملہ کرکے انھیں زخمی کردیا اور موٹر سائیکل ، نقدی رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔
شدید زخمی حالت میں حالت سول ہسپتال ڈھاڈر پہنچایا گیا۔
دریں اثناء کوہلو : گرانڈ وڈھ میں پک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی , جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔