لیبیا تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوب گئیں57 افراد ہلاک،11نعشیں نکال دی گئیں



لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

جن میں سے ایک بچے سمیت 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔


رپورٹس کے مطابق کشتیوں میں سوار تارکین وطن افراد کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش، مصر، شام اور تیونس سے ہے ۔ 


حکام کے مطابق کشتیوں کے 4 مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے، بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں 80 افراد موجود تھے، تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post