سوڈان فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 459 ہوگئی



خرطوم سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں 3 روزہ جنگ بندی کے دوران بھی مختلف مقامات پر جاری رہیں۔


 15 اپریل سے جاری پرتشدد کشیدگی میں اب تک 459 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے والکر پرتھیس نے کہا ہے کہ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے رہنمائوں سے بات چیت کی ، فریقین کے سنجیدگی سے بات چیت کے لئے تیار ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملاہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔


رپورٹس کے مطابق 50 سے زائد ممالک کے 1700 شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا ہے  ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے شہریوں کو نکالنے کے لئے برطانوی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ قبرص پہنچ گیاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post