کوئٹہ پولیس کا نوجوانوں پر تشدد عوام سراپا احتجاج بن گئے روڈ پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو روک کر تلاشی لی ، جب نوجوان کے جیب سے پیسے نکلے تو اہلکاروں نے نوجوان اور اس کے بھائی پر تشدد کرکے زخمی کردیا۔
پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کیخلاف علاقہ مکینوں نے سریاب روڈ پر احتجاج کیا اور کہاکہ نوجوان سے منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی کہ انھیں تشدد کا نشانہ بناکر سربازار بے عزت کیا گیا ۔انھوں حکام بالا سے ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
