بلوچستان کے ضلع کوہلو جنتلی کے علاقے کلی جمال، ہان زئی میں فورسز نے آپریشن دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اس دوران فورسز نے بشکیا خان ولد مہران، مغل ولد درا، موران ولد درا سمیت چار افراد کو فورسز اہلکار اپنے ساتھ لے گئے جن کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فورسز اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی درخواست پر اس علاقے میں آپریشن کیا جارہاہے ۔
آپ کو معلوم ہےکہ آج الصبح مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پاکستان فوج کے اہلکاروں کو اتار کر فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
علاقائی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے کے کلیوں میں فورسز کے اہلکار بڑی تعداد میں داخل ہوئے جہاں گھر گھر تلاشی لی گئی۔
